چین،جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں طوفانی بارشوں کے بعد انتباہ جاری

چھنگ ڈو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں موسلا دھار بارش نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں قدرتی آفات کا خطرہ بڑھ گیا اور مقامی حکام نے ہزاروں افراد کو مجبورا منتقل  کیا۔جمعہ کے روز سے جاری رہنے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 14 دریاں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ دریاں میں طغیانی کی وجہ سے 1لاکھ20ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مقامی حکام نے 4ہزار600سے زائد افراد کو  منتقل کردیا ہے۔سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں 4ہزار578 ہیکٹرز اراضی پر  فصلیں زیر آب آگئیں اور 204 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ لینڈ سلا ئیڈزکے باعث متعدد سڑکوں کے کئی حصے منقطع ہوئے ہیں۔طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیچھوآن کو 17کروڑ60لاکھ یوآن (2 کروڑ70لاکھ امریکی ڈالرز)کا براہ راست معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ صوبہ کے شہر تاڑو نے اتوار کی صبح طوفانی بارشوں کے باعث دو بڑے دریاں میں سیلاب آنے کے خطرہ کے با عث سب سے بلند انتباہ جاری کیا۔

ای پیپر دی نیشن