اسلام آباد ( اعظم گِل )ملک بھرکی جیلوں میں 27 ہزار 557گنجائش سے زائد قیدی ہونے کا انکشاف ہوا پاکستان بھر کی جیلوں میں 55 ہزار 5 سو 59 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کی تعداد 83 ہزار ایک سو 16 ہے۔چاروں صوبوں کی جیلوں میں مرد قیدیوں کی گنجائش53 ہزار 813 ہے جبکہ اسوقت 81 ہزار 807 قیدی پابند سلاسل ہیں پنجاب کی جیلوں میں 49 ہزار 686 سندھ میں 17 ہزار 558 خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 375 بلوچستان میں 2188 قیدی قید ہیں، ملک بھر کی جیلوں میں انڈرٹرائل قیدیوں کی تعداد 55 ہزار 903 ہے جن میں 53 ہزار 788 مرد 945 خواتین ہیں 1169 کم عمر مرد قیدی جبکہ ایک کم عمر خاتون قیدی بھی جیل میں موجود ہے جیلوں میں خواتین قیدیوں کی گنجائش 17 سو46 ہے جبکہ اسوقت قید خواتین 1309 ہیں ۔پنجاب میں سب سے زیادہ قید خواتین 907 سندھ میں 203 خیبرپختونخوا میں 172 بلوچستان میں صرف 27 خواتین جیلوں میں قید ہیں دیوانی اور فوجداری مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 22 ہزار 873 ہیجن میں 20 ہزار 582 مرد جبکہ 334 خواتین 89 کم عمر مرد قیدی بھی سزا یافتہ ہیں۔ سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تعداد 3 ہزار 659 ہے جن میں 26 خواتین بھی شامل ہیں ۔
ملک بھرکی جیلوں میں 27 ہزار 557گنجائش سے زائد قیدی ہونے کا انکشاف
Jul 12, 2021