شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کل  شاہ محمود شرکت کیلئے تاجکستان چلے گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس 13 جولائی کو تاجکستان میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر تاجکستان چلے گئے۔ شاہ محمود قریشی ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیر خارجہ‘ افغان رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ تاجک‘ چین‘ روس ‘ افغانستان کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ‘ افغان رابطہ گروپوں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سبرامینم جے شنکر سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ شاہ محمود تاجک صدر امام علی رحمان سے ملیں گے۔ پاکستان تاجکستان میں دوطرفہ تجارتی‘ اقتصادی‘ دفاعی تعلقات مستحکم بنانے پر گفتگو ہوگی۔ وزیر خارجہ دورہ تاجکستان کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...