لاہور (سٹی رپورٹر) سیکرٹری صحت پرائمری سیکنڈری سارہ اسلم نے پنجاب میں بھارتی وائرس کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری کی لیبارٹری میں تاحال بھارتی وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔ محکمہ صحت کی لیبارٹری میں بھارتی وائرس کی تشخیص کی تمام مشینیں اور کٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بھارتی وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی وائرس کے پھیلاؤ دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ سیکرٹری صحت پرائمری سیکنڈری سارہ اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین ہے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے بھارتی خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔