آزاد کشمیر انتخابات کیلئے فوج سے مدد کا خط‘چیف الیکشن کمشنر پاکستان سے آزاد کشمیر کے ممبران کی ملاقات

Jul 12, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کشمیر الیکشن میں پولنگ بوتھ کی حدود میں ڈیوٹی سے معذرت کر لی ہے۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمشن آزاد کشمیر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمشن آزاد کشمیر کو عام انتخابات کے صاف، شفاف انعقاد کے لئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ پی آئی ڈی آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان راجہ فاروق نیاز اور فرحت علی میر نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ 25 جولائی کو اپنے دورے کے دوران بعض پولنگ سٹیشنز بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں