لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے صبغت اللہ شاہ راشد پیر پگاڑا کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات یقیناً ایک بہت بڑا صدمہ اور غم ہے۔ پگاڑا فیملی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
شہباز شریف کی کرنل مبشر کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت
Jul 12, 2021