شہباز شریف نے 25ارب باہر بھجیے ، جواب دینے جو تیار نہیں ، فواد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25  ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ وہ رقم ہے جو پتہ چل گئی، اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں۔ کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا۔ بچے مفرور کرا دئیے۔ ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارو (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی) کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...