پرائیویٹ اکیڈمیز میں کرونا فیس سصولی طلباء کے سنٹر علی پور سے مظفر گڑھ منتقل والدین پریشان

Jul 12, 2021

علی والی (نامہ نگار)پرائیویٹ اکیڈمیز انتظامیہ نے کرونا فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘ عدم ادائیگی پر رول نمبر سلپ روکنے لگے زیر تعلیم طلباء اور طالبات سمیت والدین ذہنی اذیت میں مبتلاتعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔انجمن اصلاح معاشرہ کے رہنما  اظہار خان مستوئی ایڈوکیٹ۔ اکرم ایڈوکیٹ۔سابق جنرل سیکرٹری بار ملک ارشد۔ منور بلوچ۔ سجاد حسین۔خواجہ بلال۔جام ذوار۔اقبال حسین۔حاجی قیوم۔شوکت حسین۔شہبازو دیگر نے صحافیوں کو بتایا کرونا لاک ڈاون کے دوران چھٹیوں کی فیس انتظامیہ اکیڈمیز اور پرائیویٹ سکولز دوبارہ دس ھزار روپے تک فی طلبہ اور طالبات زبردستی وصول کر رھے مہنگائی اور معاشی حالات سے تنگ والدین شدید پریشان ھیں پچھلے چھٹیوں کی فیس ادا نا کرنے پر رول نمبر سلپ روک رھے ھیں والدین کا مزید کہنا ھے کہ ایف ایس سی۔دسویں۔گیارھویں اور نویں کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں غریب بچیوں کے والدین رقم دینے سے فوری طور پر قاصرہیں پیسے نا ملنے پر رول نمبر سلپ نہیں ملتی ھے درجنوں والدین اتوار چھٹی کے روز بھی اکیڈمیوں کے گیٹ پر شدید گرمی میں رول نمبر سلپ کے حصول کیلے کھڑے ھیں والدین کے مطابق اکیڈمی مالکان نے ڈیرہ  غازی خان بورڈ  سے ملکرہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن بن گئے علی پور سے جانے والے سینکڑوں طلبہ اور طالبات نے اپنا سنٹر علی پور رکھا مگر ڈیرہ بورڈ نے رول نمبر سلپ پر مظفر گڑھ سنٹر لکھ کر غریب والدین کو ذہنی مریض بنا دیا امتحانات کے دنوں میں غریب طالبات کے والدین کا 80 کلومیٹر سفر کر کے مظفر گڑھ وقت پر سنٹر پہنچنااور واپس روزانہ علی پور آنا مشکل ہے متاثرہ زیر تعلیم طلبہ اور طالبات اور ان کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں