چوک سرورشہید (نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگر ی کالج چوک سرورشہید سٹوڈنٹ تشدد وقوعہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس، تشدد زدہ سٹوڈنٹ کی حادثہ میں وفات کی تحقیقات کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج چوک سرورشہید کے بی ایس کیمسٹری کے طالب علم محمد کامران پربااثر زمینداران کے بیٹوں نے ایک ماہ قبل تشدد کیا۔تھانہ چوک سرورشہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے تھے لیکن بااثر زمینداران نے طالب علم محمد کامران کو مقدمہ واپس لینے کے لئے مبینہ طور پرڈرانا دھمکانا شروع کردیا تھا ۔ اسی دوران میں محمد کامران ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لینے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا نامعلوم کارسواروں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز اعلیٰ سطح پر کردیا گیا ہے ۔
طالب علم پر تشدد‘ حادثے میں جاں بحق آئی جی کا نوٹس‘ تحقیقات کا حکمکار سواروں کیخلاف مقدمہ درج
Jul 12, 2021