میاں بیوی ڈاکٹرز کا 17 معذور افراد کو مصنوعی ٹانگوں کا عطیہ 

Jul 12, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)درد دل رکھنے والے میاں بیوی ڈاکٹروں کی جانب سے 17 معذور افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت مصنوعی ٹانگیں فراہم کر دیں،ٹرین حادثہ میں دونوں ٹانگیں کھو دینے والی  17 سالہ افغان  لڑکی کو بھی دو مصنوعی ٹانگیں فراہم کر دی گئیں تفصیل کے مطابق ملتان کے ڈاکٹر حمزہ اور انکی بیوی نے مل کر چار سال قبل معذور افراد کے لئے مصنوعی ٹانگیں ہاتھ بازو بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک کئی معذور افراد کو اپنی مدد آپ کے اور مخیر افراد کی مدد سے لاکھوں روپئے کی مصنوعی ٹانگیں فراہم کر کے انکو نارمل زندگی کی طرف لانے میں مدد کر چکے ہیں ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ ان دونوں مصنوعی ٹانگوں پر 1 لاکھ 20 ہزار خرچ آیا جبکہ دیگر 16 افراد کو  32 ہزار روپئے تک کی مصنوعی ٹانگیں ادارے نے فراہم کی ہیں جبکہ ہر سال رمضان المبارک میں یہ کام باالکل مفت کیا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر حمزہ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ٹانگیں میٹریل کے حساب سے مہنگی یا سستی ہو سکتی ہیں جس کی قیمت 32 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک بھی جا سکتی ہے جبکہ ہم اس وقت تھرموپلاسٹک میٹیریل کا استعمال کر کے مصنوعی اعضاء جس میں ٹانگیں ہاتھ بازو وغیرہ بنا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں