بیول (نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ گوجرخان کی طرف سے بیول میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ،گذشتہ روز بیول سے مزید 8کنال 15مرلے رقبہ واگزار کروا لیا گیا عوامی و سماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیلدار گوجرخان ندیم مسعود نے ہمراہ پٹواری ابرار بیول کا دورہ کیا اور سرکاری اسپتال روڈ پر حکومت پنجاب کی شاملات 8کنال 15مرلے واگزار کروائی تحصیلدار ندیم مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیول میں جتنا بھی سرکاری رقبہ ہے وہ سارا واگزار کروایا جائے گا جس نے بھی ناجائز قبضے کیے ہوئے ہیں وہ تمام تر ختم کروائے جائیں گے اور اس معاملے میں کسی سے بھی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور کو خراج تحسین پیش کیا جو بیول میں بلاامتیاز کاروائی کر رہے ہیں اور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین واگزار کروا رہے ہیں ۔