چیف آف  نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی

Jul 12, 2021

لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) شبیر اقبال نے پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ شبیر اقبال 12 انڈر 276 گراس سکور کیساتھ پلے نمبر پر رہے۔ احمد بیگ نے 11 انڈر پار، 277 گراس سکور کیساتھ دوسرے مطلوب احمد 8 انڈر پار، 280 گراس سکور کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔محمد شبیر اقبال کو 9 لاکھ چار ہزار چارسو پچھتر روپے انعام میں دیئے گئے جبکہ احمد بیگ 5 لاکھ 74 ہزار 750 روپے انعام کے حقدار ٹھہرے اور مطلوب احمد نے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جیتے۔کراچی گالف کلب کے افسر علی ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انھیں 75 لاکھ مالیت کی کار انعام میں دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں