راولپنڈی (سٹی رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی سے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات۔ کی جننگ انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر زراعت کو کاٹن سیڈ آئل پرعائد سیلز ٹیکس کی چھوٹ بارے وفاقی حکومت کوسفارش کرنے کا کہا۔ا س موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد اسلم ،جننگ انڈسٹری سے سہیل محمود،عاصم سعید،آصف خلیل،خواجہ ارشد،ڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس مو قع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گر د یز ی نے کہا کہ جننگ انڈسٹری کو ٹیکس میں چھوٹ دلو انے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔ فیئر ٹریڈ سے ہی جننگ انڈسٹری ترقی کرے گی۔روئی کی گانٹھوں کے سائز اوروزن پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد سے مثبت نتائج برآمد ہو نگے۔اس سلسلہ میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گا۔
فیئر ٹریڈ سے ہی جننگ انڈسٹری ترقی کرے گی،وزیر زراعت
Jul 12, 2021