ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبادکاکرونا کیسزمیں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد(وقائع نگار )ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقات نے وفاقی دارلحکومت میں کوووڈ کی چوتھی لہر کے سر اٹھانے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایس او پیز میں سختی کرنے عندیہ دے دیا ہے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں کوویڈ کے ڈیلٹا وائرس رپورٹ ہورہے ہیں اسلام آباد میں گزشتہ تین یوم میں وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو باعث تشویش ہے اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں وائرس کے پھیلاؤکی صورت میں عید قربان پر لاک ڈان لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن