ماڈل کالجز کی 19خواتین لیکچرز کی اسسٹنٹ پروفیسر زکے عہدوں پر ترقی 

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام ماڈل کالجز کی 19خواتین لیکچرز کی اسسٹنٹ پروفیسر زکے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری،4مرد لیکچررز اور3سینئر ٹیچرز کو اسسٹنٹ ہیڈ مسٹرس کے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ماڈل کالجز پروفیسر آفتاب طارق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن 19خواتین لیکچرز کی اسسٹنٹ پروفیسر زکے عہدوں پر ترقی ہوئی ہے ان میں صدف اعجاز،طاہرہ منصور،بلقیس فاطمہ،تحسین اختر،خالدہ توقیر،صدف حماد،فروہ شوکت،سائرہ بانو،فائقہ اشرف،پروین ظاہرہ،شبنم بی بی،زاہدہ پروین،شائستہ یونس،ریحانہ بیگ،صائمہ یوسف ،قرۃالعین رضا،نفیسہ کنول،شاہینہ گل اور فائزہ عباسی شامل ہیں،جن 4مرد لیکچررزکو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں شاہد اقبال فاروقی،عمر محمود،یامین سلیمی اور وحید الرحمن شامل ہیں،جن 3سینئر ٹیچرز کو اسسٹنٹ ہیڈ مسٹرس کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ان میں رخسانہ ایو ب ،تابندہ نوید،ثمینہ حجازی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن