راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عقدحضرت علی ؑ وبتول ؑکی مناسبت سے سوموار یکم ذوالحجہ کو یوم نو رعزت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا ۔یوم نورکمیٹی کے کنوینرسیدبوعلی مہدی نے ایک انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ کائنات میں عقدعلی ؑ وفاطمہؑ کی خوشی منفرداوربے مثال ہے ۔ دنیاکے کونے کونے میں پائے جانے والے سادات کی حرمت مسلم ہے ۔ ٹی این ایف جے کے کنوینرنے یہ بات زوردیکرکہی کہ ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑعقیدے کی اساس اور مصائب و آلام سے نجات کا ذریعہ ہے،پوری دنیا اگر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہونا چاہتی ہے تو اسے راہ علی ؑ وفاطمہ اختیار کرنا ہوگی جو کہ راہ حق ہے۔