اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گولڑہ کے علاقےE.11/2 میں واقع میگنم ہائٹس کا فورتھ فلور لڑکے اور لڑکی پر بدترین تشدد کرنے اور لڑکی کو سخت ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس کا مرکزی نکتہ نگاہ بن گیا سوشل میڈیا پر ایک موٹا تازہ شخص نوجوان لڑکے اور لڑکی کو مارتا پیٹتا نظر آیا اور اس نے لڑکی کو بے لباس کرنے تک کی کوشش سے اجتناب نہ کیا سوشل میڈیا پر اس کیس کا آنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بھی نوٹس میں آگیا جنہوں نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کو وفاقی دارالحکومت میں رونما ہونے والے اس واقعہ کے بارے میں فوری کارروائی کی ہدائت کی ایس ایس پی آپریشنز ڈاکڑسید تنویر مصطفی نے اس کیس کی گتھی سلجھانے کیلئے تھانہ گولڑہ میں ڈیرے ڈال دئے اور سائنٹفک بنیادوں پر مرکزی ملزم عثمان رانا کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا اس کے دیگر ساتھی ملزمان حافظ عطالرحمٰن ، فرحان شاہین اعوان اور مدارس بٹ بھی پکڑ لئے گئے پولیس کو اس کیس کی تفتیش میں نئے نئے شواہد مل رہے ہیںایس ایس پی انویسٹی گیشن عطالرحمٰن نے کہا ہے کہ پولیس اس کیس پر پہرہ دے گی ملزم کی ضمانت نہیں ہونے دیں گے۔
لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس پولیس کا مرکزی نکتہ نگاہ بن گیا
Jul 12, 2021