2خواتین سمیت 7رکنی کار لفٹر گرفتار 6گاڑیاں برآمد

کراچی (وقائع نگار)اے وی ایل سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی دو خواتین سمیت 7 رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتا رکرلیا،،عارف اسلم راو نے کہاکہ گرفتار کار لفڑز سے چھ کاریں برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان میں2خواتین سمیت خدانش، عطااللہ، احتشام، دانیال، قرۃ العین اور کنول شامل ہیں،برآمد شدہ گاڑیوں میں ہنڈا سِوک، ہونڈا سٹی، سوزوکی کلٹس اور آلٹو کاریں شامل ہے جو کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی ہیں اور جن کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں ،ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہیں،گروہ کے مرکزی کردار قرۃ العین عینی اور شوہر شجاعت ہیں،ملزمان اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے اور تفریح کے لیے کاریں چراتے تھے،نشے کے بعد ملزمان لانگ ڈرائیو پر نکل جاتے تھے،ملزمان نے دو کاریں فروخت بھی کیں ،باقی گاڑیاں نشہ اترنے کے بعد کسی بھی علاقے میں چھوڑ دیتے تھے ، ایس ایس پی اے وی ایل سی راو اسلم کاکہناتھاکہ قرۃ العین کا دیور اپنے مرحوم بھائی کی ایکسائز پولیس کی یونیفارم استعمال کرتا تھا ،والدہ کو پتہ چلا تو یونیفارم جلادی ،یونیفارم جلانے پر ملزم اپنے بھائی کی ایکسائز کیپ پہن کر واردات کرنے لگا ،ملزمان مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کر چکے ہیں ،ملزم دانیال کسی بھی کار کو کھولنے کی مہارت رکھتا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن