کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و کراچی کے انفارمیشن سیکرٹیری راؤ آس محمد کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا انکی نماز جنازہ جہانگیر روڈ نمبر 2 جامع عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ و تدفین میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. محمد صادق شیخ. معیزالحسن. پیپلز پارٹی کے اعجاز سومرو. فنکشنل لیگ کے جاوید سنگجی. جمیل احمد خان. سید مشرف علی. کمال احمد. عبدالحمید سیفی. محمد رفیق خان. شاہ نواز. یونسں شیخ. حنیف وارثی‘ مقصود بھٹو عباسی. فصیح اللہ. راؤ نور احمد نوری اور سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت عزیز اقارب نے شرکت کی تدفین نیو کراچی قبرستان میں ہوئی راؤ آس محمد کے ایصال ثواب کیلئے سوئم بروز منگل بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد عثمانی جہانگہر روڈ نمبر 2 ہوگا۔
ق لیگ کراچی کے انفارمیشن سیکرٹیری راؤ آس محمد انتقال کرگئے
Jul 12, 2021