کراچی (سٹی نیوز) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلاد شریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺرجسٹرڈ گلبہار کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ حکومتی ادارے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے صبر کامزید امتحان نہ لیںاورعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔وہ الائنس کے مرکزی رکن اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی کی قیام گاہ نارتھ کراچی میں جامع مسجد غوثیہ گلبہار ٹرسٹی اور ممتازسماجی رہنماناصرحسین خاں کے زیرنگرانی ہونے والے مرکزی میلادالائنس پاکستان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،جس کے مہمان خصوصی بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی تھے۔جلاس میں انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، یاسین شکوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔
عوام کو اپنے حقوق کے لئے احتجاج پر مجبورکیاجارہاہے: محمدسلیم خان
Jul 12, 2021