کبیروالا(نامہ نگار) پنجاب حکومت ،زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اپنے بلند ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ ،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،ضلع خانیوال کو ملنے والے ریکارڈمنصوبہ جات اور ترقیاتی فنڈزمیں تحصیل کبیروالا کا حصہ نمایاںہے،ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے عمر ان حیدر گردیزی،رائو آصف،حاجی امین،مہر ناصر اودیگرکے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔
خانیوال کے ترقیاتی فنڈزمیں کبیروالا کا حصہ نمایاںہے:خاور علی شاہ
Jul 12, 2021