ملتان+قصبہ گجرات (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) مظفرگڑھ کے علاقہ میونسپل کمیٹی قصبہ گجرات کے رہائشی پروفیسر رضوان خالد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں ضلع مظفر گڑھ میں کی میونسپل کمیٹی قصبہ گجرات میں تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا بااثر سیاستدان خاندان نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور توڑپھوڑ کی میرے چچا ڈاکٹر ساجد محمود اور میرے بھائی ڈاکٹر کامران خالد کے خلاف مقدمہ درج کردیا جاگیرداروں کا محاسبہ کیاجائے۔اس موقع پر خواجہ حبیب بھی موجود تھے۔