ادویات پر ایڈوانس ٹیکس واپس لیا جائے: عارف فصیح اللہ 

Jul 12, 2021

ملتان (نیوز رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان کا مشترکہ اجلاس جس میں محمد اختر بٹ ڈویژنل چیرمین پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان سینئر نائب صدر منتخب آل پاکستان انجمن تاجران آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کے انسانی زندگی بچانے والی ادویات پر ایڈوانس ٹیکس فل فور واپس لیا جائے چونکہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ اور قلت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے ایڈوانس ٹیکس کو فل فور واپس لیا جائے بصورت دیگر فارما سیکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گا۔اجلاس میںریاض شاہین،محمد جمیل,بابر قریشی,اطہر سعید پیرزادہ ٗ علی حسین صدیقی ٗحاجی محمد سلیم ٗاشفاق ابراہیم،شیخ عثمان،طیب خان،صبغت اللہ،امجد بھولا شریک تھے۔

مزیدخبریں