خان پور(نامہ نگار) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی جدید کے سالانہ انتخابات 2021جو 14جولائی کو منعقد ہونیوالے تھے ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ نیو غلہ منڈی کے انتخابات باہمی رضامندی سے کرانے پر میں منڈی کے تمام آڑھتیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے منڈی میں الیکشن 2021میں صدر حاجی محمد منیر ،سینئر نائب صدر بلال قمر ،نائب صدر جام سوجھل ،جنرل سیکرٹری محمد احمد سبحانی ،جوائنٹ سیکرٹری محمد نعیم اللہ ،فنانس سیکرٹری رانا سہیل اختر ،پریس سیکرٹری مرید حسین کو بلا مقابلہ کامیابی پر منڈی کے تمام آڑھتیوں کا کلیدی کردار ہے۔ منڈی میں چاروں طرف سی سی ٹی وی کیمرے ،واٹرفلٹریشن پلانٹ ، انتظار گاہ ،منڈی میں کام کرنیوالے پلے داروں کیلئے سہولیات فراہم کرنا ایک بہت بڑا کام ہے۔