اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جن علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹان کھنہ پل کی گلی نمبر 13،  سیکٹر جی الیون اور سیکٹر ایف سکس تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد  میں قربان ٹان کھنہ کی گلی نمبر 13، گلی نمبر 19، سیکٹر جی الیون ٹو، ایف سکس تھری، جی سیون، ایف سکس تھری، جی سیول ٹو کی مخصوص گلیوں اور سواں گارڈن ،یپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی، ماڈل اسکول بوائز ایف ایٹ تھری ، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو پیر کی صبح نو بجے بند کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن