وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

Jul 12, 2021 | 12:22

ویب ڈیسک

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرکے اجلاس سے خطاب کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ تاجکستان میں رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ، جس میں افغان امن عمل ،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے وزیر خارجہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت میں تاجک وزیر خارجہ سیروجدین مہریدین نے دی تھی۔

مزیدخبریں