دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 12جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد18کروڑ67لاکھ62ہزار453ہوگئی۔امریکہ3کروڑ38لاکھ53ہزار948 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ8لاکھ 37ہزار222مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ90لاکھ 89ہزار940 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ74ہزار719، روس میں 57لاکھ13ہزار351، ترکی میں 54 لاکھ65ہزار94 اور برطانیہ میں 51لاکھ39ہزار162 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 46لاکھ47ہزار948 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 44لاکھ71ہزار622 تک پہنچ گئی ہے۔