امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

 امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔تفصیلات کے مطانق صدرعارف علوی کے نام امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کا جوابی مراسلہ موصول ہوگیا ، جس میں امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ امیرکویت نے خط میں پاکستان اور کویت میں مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔ شیخ نواف الاحمد الصباح نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ کورونا کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن