ارب پتی رچرڈ برنسن خلائی سیاحت کے کامیاب سفر کے بعد زمین پر واپس آگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجن گلیکٹک خلائی جہاز پر سوار تین دیگر مسافروں اور دو کمانڈروں کے ہمراہ انہوں نے کچھ منٹ خلا میں گزارے ۔ توقع ہے کہ یہ سفر ابھرتی خلائی سیاحت کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔پرواز کے دوران برنسن نے کہا کہ یہ مہم جوئی زندگی کے ایک عظیم تجربے کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ خلائی جہاز امریکا کی نیو میکسیکو ریاست میں اسپیس پورٹ خلا کے لیے روانہ ہوا۔ اس نے تقریبا 50 منٹ تک خلا میں سفر کیا۔برنسن کی پرواز کے صرف نو روز بعد خلائی سیاحت کی دوڑ میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 20 جولائی کو خلا سفر پر جا رہے ہیں۔ وہ بلیو اوریجن خلائی جہاز میں خلا میں جائیں گے۔برنسن نے اعلان کیا کہ وہ ورجن گیلیکٹک ہولڈنگز انک کے لیے ٹیسٹ فلائٹ پر جائیں گے۔انہوں نے ایک ہفتہ قبل اس وقت یہ اعلان کیا تھا جب ان کی عمر71 سال ہوگئی تھی۔سفر کا فیصلہ امریکا سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ ورجن گیلیکٹک کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن فیس ادا کرنے والے مسافروں کو لے جاتی ہے۔برنسن ورجن کے وی ایس ایس یونٹی خلائی جہاز پر سوار ہوئے۔اس کے ٹیک آف سے لینڈنگ تک کوئی 90 منٹ لگے۔یہ پرواز نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کی وضع کردہ خلائی لائن کے قریب پہنچ گئی۔ اس لائن کو کرمان لائن کہا جاتا ہے جو زمین کی سطح سے 100 کلومیٹر دور ہے۔
ارب پتی رچرڈ برنسن کامیاب خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے
Jul 12, 2021 | 17:17