ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک مریض انتقال کر گیا جب کہ عالمی وبا سے مزید 255 افراد متاثر ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں4ہزار674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح5.46 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے141مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔