امریکی ریاست میسوری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

Jul 12, 2022 | 12:23

ویب ڈیسک

امریکی ریاست میسوری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چلنے کا واقعہ کناس سٹی میں بار کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں