کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی،بارشوں کا یہ سلسلہ کب تک رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گرد و نواح میں مزید تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔کراچی کے جنوب میں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر بادل بن رہے ہیں، جو کئی علاقوں میں موسلادھار بارش برساسکتے ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، کیونکہ بارشوں کا یہ سسٹم کم از کم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن