بھکر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان چوروں نے دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنی بار مریم اور حمزہ ککڑی کے پاس گئے تھے، پاکستانیو! ہوشیار ہوجاؤ، اب یہ چور دھاندلی کیلیے اترے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انھوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے، کیونکہ شریف خاندان کی خاصیت ہے کہ یہ ایمانداری سے کچھ نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر بتاؤ کس طرح دھاندلی کررہے ہو؟ مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک مسٹر ایکس ہے جس کو چوروں کو جتوانے کا حکم ملا ہوا ہے اور اب مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے ایک مسٹر وائی کو ملتان پہنچا دیا ہے، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بتانا چاہتاہوں عوام الیکشن میں پھینٹی لگائے گی۔ثنا اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر آپ نہیں ہوئے کیونکہ جس کا کوئی نظریہ اور قبلہ نہیں ہوتا وہ لوٹا بن جاتا ہے، جہاں پیسہ اور فائدہ نظر آئے، یا دھمکی آجائے لوٹے کا رخ وہیں ہوجاتا ہے اور جب لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک تباہ کر دیتے ہیں، عوام نے میرے ساتھ مل کر لوٹوں اور چوروں کو شکست دینی ہے، دریا خان کے مقامی لوٹے کو آپ نے شکست دینی ہے، میں آپ کی ڈیوٹی لگا رہا ہوں، گھر گھر جانا ہے اور پیغام پہنچانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بتانا چاہتاہوں عوام الیکشن میں پھینٹی لگائے گی:عمران خان
Jul 12, 2022 | 19:17