ن لیگ کی پنجاب سے بڑی وزارت مستعفی ہوگئی

Jul 12, 2022 | 19:40

صوبائی وزیرقانون ملک احمد خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھیجا تھا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔  ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ  دیا ہے۔ ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق بھی وزارتوں سے استعفے دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں