توشہ خانہ کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج‘ سماعت آج ہو گی 


اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔بیرسٹر گوہر علی خان کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی ہے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرینگے رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
فیصلہ چیلنج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...