اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاو¿نڈ کے اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس وصول کرا دیا گیا ہے۔نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، جس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کےلیے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کرلی ہیں۔
نیب طلب