اسلام آباد(وقائع نگار)انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ ودیگر دہشتگردی کے پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما پیش نہ ہوئے،دوران سماعت اردارمصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ہمیں کل رات کو میڈیا سے پتہ چلا ،کوئی آئندہ تاریخ مقرر کر دیں،کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ عدالت میں پیش ہو سکیں،عدالت کے جج نے کہاکہ میں جب طلب کروں آپ سب نے پیش ہونا ہے،میں چاہتا ہوں ان کیسز کو نمٹایا جائے،کیسز کے شواہد ریکارڈ کرکے نمٹایا جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیااور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں درج مقدمہ کی سماعت 13 جولائی،تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ کی سماعت 14 جولائی،تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ 20 جولائی تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں سماعت 21 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔
نوٹس جاری
پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزموں کو دوبارہ طلبی کے نوٹس
Jul 12, 2023