کرم چھڑپوں میں ہلاکتیں 16 فوج ، ایف سی طلب جرگہ تشکیل دیدیا گیا 


کرم (نیٹ نیوز) کرم میں قبائل کے مابین پانچ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران جاں افراد کی تعداد 16 ہوگئی، حالات پر قابو پانے کے لیے فوج اور ایف سی طلب کرلی گئی۔ محکمہ داخلہ خیبرپی کے نے ضلع کرم میں ناخوشگوار صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے تیس رکنی جرگہ تشکیل دے دیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اراکین دونوں فریقین سے مذاکرات کے لیے کرم پہنچ گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے بتایا متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نے گزشتہ ماہ دومرتبہ ضلع کرم کادورہ کیا، لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا۔محکمہ داخلہ نے اپیل کی کہ کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔
کرم /فوج 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...