توہین الیکشن کمشن کیس عمران ، فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری


اسلام آباد + لاہور (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے توہین کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے کی۔ عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ اسد عمر کی جانب سے معاون وکیل عمائمہ منصور الیکشن کمشن پیش ہوئیں اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ انور منصور میڈیکل چیک اپ کے لیے چھٹیوں پر ہیں جب کہ اسد عمر بھی میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ ممبر الیکشن کمشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ اس طرح تو ہر مرتبہ سماعت ملتوی نہیں کرسکتے۔ جس پر معاون وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر کئی مرتبہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوچکے ہیں۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ توہین عدالت کے کیس میں حاضری لازمی ہوتی ہے۔ اس موقع پر معاون وکیل نے اسد عمر کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ اس طرح تو کیس ختم ہی نہیں ہوگا۔ کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاو¿س حملہ اور عسکری ٹاور‘ ماڈل ٹاو¿ن وزیراعظم سیکرٹریٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد 10ہوگئی۔ گرفتار ملزموں کے بیانات کی روشنی میں انہیں نامزد کیا گیا۔
وارنٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...