پاکستان ، چین ایم ایل ون خصوصی اقتصادی زونز کے نفاز پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے متفق 

Jul 12, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین نے اےم اےل ون اور خصوصی اقتصادی زونز کے نفاذ پر عملدرآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمشن (این ڈی آر سی) زینگ شانجی کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی آر سی مسٹر ژینگ شانجی سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین ژینگ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی تجویز پر چیئرمین این ڈی آر سی نے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے چینی مہارت کی بھی پیشکش کی۔ دونوں فریقوں نے سی پیک کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے باقاعدہ اجلاس کرنے اور اگلے مرحلے کے لیے تمام منصوبوں کی عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا جس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے جن میں صنعت کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی شعبے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ملاقات میں ایک دہائی قبل سی پیک کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ سی پیک کی ترقی کا سفر شاندار سفر رہا، جس میں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا لیکن حکومت ثابت قدم رہی۔ 2013 سے دونوں اطراف کے متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور توانائی اور فزیکل انفراسٹرکچر کے کلیدی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا، جس سے سی پیک کے اگلے مرحلے کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ عالمی سیاست کے اتار چڑھاو¿ کے باوجود دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے۔
اتفاق

مزیدخبریں