پشاور(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے حوصلہ افزائی کیلئے طالب علم رحمان علیکو اپنی کرسی پر بٹھادیا۔ صوبہ خیبر پی کے کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب گورنرہاﺅس میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔طالب علم نے کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
طالب علم