کسانوں کو کپاس کی پوری قیمت دلائیں گے ، محسن نقوی 

Jul 12, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کاشتکاروں کو کپاس کی امدادی قیمت یقینی دلانے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثنا محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پنجاب بھر میں 8500روپے فی من پھٹی کی فروخت یقینی بنائیں گے۔ پنجاب کے کاشتکار 8500سے کم نرخ پر کپاس نہ بیچیں۔ کاشتکار پریشان نہ ہوں، انہیں کپاس کا پورا ریٹ دلائیں گے۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ کپاس کے ایشو پر رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑا ریلا نہیں آرہا، فی الحال پنجاب میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ دریاو¿ں کے اندر قائم غیر قانونی آبادیوں اور تجاوزارت کو ختم کرا رہے ہیں۔ ہر 6گھنٹے کے بعد رپورٹ لی جا رہی ہے۔ لاہور کے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرائیں گے۔ کیولری گراو¿نڈ انڈر پاس، گھوڑا چوک فلائی اوور اور نوازشریف انٹر چینج انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیر کا کام 17 جولائی کو شروع ہورہا ہے۔ والٹن سے مین بلیوارڈ پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں کچے کے علاقے پر ہمارا کنٹرول قائم ہے کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب محسن نقوی نے جوہر ٹاو¿ن میں ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات پر ون ونڈو سیل کا پورا عملہ تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے اور بتایا کہ کام کے لئے بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور کئی ماہ سے جمع کرائی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوتی، شہریوں نے عملہ کی طرف سے رشوت مانگنے کی شکایات بھی کیں۔ محسن نقوی نے ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ہدایت کی کہ 14 روز کے اندر ون ونڈو سیل کے امور کو بہتر بنایا جائے اور ون ونڈو سیل میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں ٹائم لائن کے اندر نمٹائی جائیں۔ محسن نقوی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ون ونڈو سیل میں کام کرنے والے عملے کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ کارکردگی کا14روز کے بعد دوبارہ جائزہ لوں گا۔ رشوت خوری اور کسی قسم کی بھی بدعنوانی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دریائے ستلج کے بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلاء اور دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کے بہاو¿ کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کا بھی حکم دیا۔ محسن نقوی نے عالمی یوم آبادی پر پیغام میں کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے 5 واں بڑا ملک ہے۔ پاکستان کے وسائل پر بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
محسن نقوی

مزیدخبریں