قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم عقیدے ، جذبات پر حملہ ، اسے روکنا ہوگا ، بلاول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے زیراہتمام مباحثے سے ورچوئل خطاب میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی بیحرمتی مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہے۔ ہم سب کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہو گا۔ کسی مسلمان ملک میں کسی عقیدے کی بے حرمتی کی اجازت نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قرآن پاک دو ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سب کو ملکر نفرت پھیلانے کی نفی کرنا ہو گی۔ کوئی مسلمان ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا۔
بلاول بھٹو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...