جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری احسان علی سمراءنے کہا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے،موجودہ حکومت کے ایک سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے سابق حکومت نے جس طرح ملکی معیشت تباہ کی اسے دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں وقت لگے گا، سابق حکومت میں ملک کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہاپی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نا اہلی اور نا لائقی کی چیمپئن شپ جیتی ۔