ننکانہ صاحب(نامہ نگار)تمام مذاہب ومسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںتا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرننکانہ میاں رفیق احسن نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاعد عزیز،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر،سماجی کارکن حمید رحمانی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے علاو ہ دیگر مذہبی علماءنے اجلاس میں شرکت کی۔