ملک میں سیاسی بے یقینی معاشی عدم استحکام کا سبب بنی:مہر اشتیاق 


الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت ) حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے قوم کی مشکلات میں مزیداضافہ کر دیا ۔ ملک میں سیاسی بے یقینی معاشی عدم استحکام کا سبب بنی ان خیالات کا اظہار ضلعی سماجی رہنماو¿ں مہر اشتیاق جتالہ اور رانا احسان نے میڈیا کو دئیے گئے مشترکہ بیان میں گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی لہر نے عوام کو فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اگر بینظیر انکم سپورٹ پر مختص کئے گئے چارسو ارب اشیائے ضروریہ گھی چینی اور تیل پرسبسڈی کی صورت میں خرچ کر دئیے جاتے تو مہنگائی کو ختم کیا جاسکتا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...