چور گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) سرگرم چور گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لےا گےا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے چور گینگ کے سرغنہ سجاد عرف سجادی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر مال مسروقہ برآمد کرلیاملزمان موٹریں، تاریں اور ٹیوب ویل کا سامان چوری کرنے میں سرگرم تھے۔

ای پیپر دی نیشن