نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے لائنوں میں گندگی کے ڈھیر ریلوے انتظامیہ کامنہ چڑانے لگے ریلوے کی حدود میں سبزی و فروٹ منڈی قائم ہے جس کے دکاندار گلی سڑی سبزیاں اور پھل کوڑا کرکٹ سمیت ریلوے لائنوں میں پھینک دیتے ہے جس سے ناصرف شہرکا حسن تباہ ہو رہا ہے بلکہ شدید بدبو اور تعفن سے سانس لینا دشوار ہوچکاہے بیماریاں پھیل رہی ہیں پاکستان ریلوے ان دکانداروں سے سالانہ لاکھوں روپے کرایہ کی صورت میں وصول کرتا ہے لیکن کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے جس سے سبزی وفروٹ منڈی والے تاجر سارا کچڑا ریلوے لائنوں میں پھینک دیتے ہے اکثر گائے‘ بھینس اور بکریاں پھینکی گئی سبزیاں اور پھل کھانے کیلئے ریلوے لائنوں کے درمیان آجاتی ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار ٹرینوں کے حادثات بھی ہوچکے ہیں شہریوں کا کہنا تھا ریلوے لائنوں میں کچڑا پھینکنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔
نارنگ منڈی: انتظامےہ کی غفلت‘ ریلوے لائنوں پر گندگی کے ڈھیر
Jul 12, 2023