ن لیگ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی: عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے محبوب لیڈر میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر انکے پرتپاک استقبال کیلئے بے چین ہیں پارٹی سطح پربھی کارکنوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی قوم کو یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک میںبہتری کا عمل شروع ہوگا، نواز لیگ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن