شیخوپورہ: ڈی سی ‘ ریونیو آفس کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایپکا ڈی سی آفس اور ریونیو آفس کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ایپکاعہدیداروں ملک ضیغم عباس ، ملک وقاراحمد کھوکھر، بشیر احمد ڈوگر، عرفان گجر، محمد شہباز، جمیل خان، شہزاد اسلم لالی، خالد محمود، رانا نذر حسین نے کی ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میںنعرے درج تھے، شرکاءاحتجاج سے خطاب کرتے ملک ضیغم عباس اور ملک وقار احمد کھوکھر نے کہا کہ مہنگائی کے وجہ سے اشیاءخوردو نوش کی قوت خرید سرکاری ملازمین کی دسترس سے باہر نکل چکی ہے سرکاری ملازمین مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت کو چلانے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومتی اراکین کو سرکاری ملازمین کی حالت زار نظر نہیں آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...